• news

قصور: شادی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو بچوں کے قاتل کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ

قصور (نمائندہ نوا ئے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم احمد نے تھانہ گنڈا سنگھ والاکے نواحی گائوں گٹی کلنجر میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو کمسن لڑکوں وسیم اکرم اور شمشاد کی ہلاکت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم بشیر کو مجموعی طور پر دو مرتبہ سزائے عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ 2015ء میں شادی کی تقریب میں ملزم بشیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو کمسن لڑکوں وسیم اکرم اور شمشاد جن کی عمریں 9/10 سال کے لگ بھگ تھیں، کو سیدھی گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن