گلگت: غیرقانونی سرحد پار کرنے کی کوشش پر چینی باشندہ گرفتار، مقدمہ درج
گلگت (آئی این پی) گلگت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران مسلح چینی باشندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سوست تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان مبارک جان کے مطابق چینی باشندہ جیانکیو وانگ پاسپورٹ نمبر E48997648 خنجراب کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے چین جانے کی کوشش کررہا تھا جس پر پولیس نے گرفتار کرلیا ملزم سے اسلحہ اور نقشہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق چینی باشندہ 13 مئی کو پاکستان آیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔