نیشنل بنک کے سابق صدر علی رضا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور
کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکے پر منظور کی گئی ہے ۔ علی رضا نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے نشینل بینک کے سابق صدر علی رضا کی جانب سے دائرضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے نیشل بینک کے سابق صدر علی رضاکی 10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔