• news

فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لایا گیا قتل کا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار

لاہور(نامہ نگار) چکوال سے لاہور فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے لائے جانے والا قتل کا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز چکوال پولیس تلہ کنگ تھانے میں قتل کے مقدمے میں ملوث راجہ منظور نامی ملزم کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور ٹھوکرکے علاقہ میں قائم فرنزاک لیبارٹری لائی۔ جہاں سے ملزم پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن