مانگا منڈی : فیکٹری میں کام کرتے کرین کی ٹکر سے مزدور جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)مانگا منڈی کے علاقے میں فیکٹری میں کام کرتے ہوئے 25سالہ نوجوان مزدور کرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے میں پائپ بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والا 25سالہ مزدور رب نوا ز کرین کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔بعد ازاں ورثا ء کی جانب سے اتفاقی حادثہ قرار دے کر کارروائی سے انکار پر پولیس نے لاش ان کے حوالے کر دی ہے۔