نیب نے مختلف کیسوں میں برآمد 19 کروڑ سے زائد 6 سرکاری اداروں کو لوٹا دیئے
لاہور(نامہ نگار) ڈی جی نیب لاہور میجرریٹائرڈ سید برہان علی نے گزشتہ روز مختلف کیسوں میں بازیاب ہونے والی 19کروڑ 6لاکھ 78ہزارو روپے رقم چھ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو گزشتہ روز واپس کی ہے ۔یہ رقم بی او پی،یو بی ایل،پا کستا ن ریلوے ، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کو اپریٹو ہاوٰسنگ سوسائٹی لاہوراور او پی ایف کوواپس کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبل شاہ سید سبط الحسن گیلانی اور ظہیر عبا س گھمن کے167متا ثر ین کو اایک کروڑ46لاکھ23ہزار لو ٹی ہو ئی رقم متاثرین کو واپس کی گئی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور میجرریٹائرڈ سید برہان علی نے کہا کہ ہے کہ نیب کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے۔