پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے‘ دشمنوں کو نکال باہر پھینکیں گے: آرمی چیف
اسلام آباد + کوئٹہ (سٹاف رپورٹر + بیورو رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے۔ ملک دشمنوں کو نکال باہر پھینکیں گے۔ سٹاف رپورٹر کے مطابق آرمی چیف نے کہا اگرچہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خالص فوجی آپریشن کے مراحل سے پیشرفت کرکے انٹیلی جنس بنیادوں پر کئے جانے والے آپریشنوں کے مرحلہ میں داخل ہو گئے ہیں لیکن ابھی ہم پرامن اور خوشحال پاکستان کے حتمی مقصد کے حصول کی منزل تک نہیں پہنچے۔ منزل تک پہنچنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دروہ کیا جہاں انہیں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس وقت ملک میں کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی ادارہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاک فوج جیسی کارروائیاں تن تنہا نہیں کر سکتا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی صلاحیتوں کوسراہا اور بتایا دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا اور اس وقت کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کا حتمی مقصد پرامن اور خوشحال پاکستان ہے فی الحال ہم اس منزل پر نہیں پہنچے تاہم آپریشن کے مکمل مقاصد کے حصول کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا فوجی آپریشنوں کا مقصد پاکستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے، مقصد کے حصول کیلئے مزید محنت کر نا ہوگی، دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر نے کیلئے پرعزم ہے، پاکستانی فوج اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاء سے خطاب کے دور ان بین الاقوامی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا وعدہ اور عزم ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کیا جائے انہوں نے کہا دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ شاید دنیا میں پاکستانی فوج واحد فوج ہے جو اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ اپنی باصلاحیت اور پرعزم فوج کی قیادت پر فخر ہے۔ آن لائن کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے باہر نکال دیں گے۔ بلوچستان میں غیر ملکی ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو توڑنا ہماری انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ سوئی سدرن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر سوئی سدرن کے کمانڈر جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کو کوئٹہ کی مجموعی سکیورٹی اور آپریشنل صورت حال پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے کہا ملک دشمن عناصر کا مل کر خاتمہ کریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان دشمن عناصر کو نکال باہر پھینکیں گے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش مل کر ناکام بنائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا ہم یکجان ہو کر پاکستان کو نقصان پہنچانے والے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے نکال دیں گے۔ آرمی چیف نے سکیورٹی اداروں کو بلوچستان میں غیر ملکی نیٹ ورک بے نقاب کرنے پرشاباش دی۔ این این آئی کے مطابق سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا فوجی آپریشنوں کا مقصد پاکستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے، مقصد کے حصول کیلئے مزید محنت کر نا ہوگی، دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستانی فوج اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطاب کے دوران کہا دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ شاید دنیا میں پاکستانی فوج واحد فوج ہے جو اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ ضرب عضب آپریشن کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا پاکستانی فورسز نے مشکل آپریشن کا مرحلہ کامیابی سے طے کر نے کے بعد انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا آغاز کیا ہے اور آج کل اسی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا فوجی آپریشنوں کا مقصد پاکستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ اگر چہ یہ مقصد ابھی پورا نہیں ہوا ہمیں اس مقصد کے حصول کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی تاکہ آخری مقصد حاصل کر سکیں اور پاکستان کو مکمل طورپر پرامن اور خوشحال بنایا جا سکے۔ آئی این پی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈہم کے وفد نے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا دہشت گردی اور شدت پسندی عالمی مسئلہ ہے،اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا، پرامن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے مزید کام ضروری ہے، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا دنیا کی کوئی بھی فوج پاک فوج کی طرح چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی، پاک فوج کی کمانڈ پر فخر ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دہشت گرد دوبارہ یہاں پائوں نہ جما سکیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا آرمی چیف کا کہنا تھا دنیا کا کوئی بھی ادارہ پاک فوج جیسی کارروائیاں تن تنہا نہیں کر سکتا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور بتایا دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا اور اس وقت کومبنگ آپریشن جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب کا حتمی مقصد پرامن اور خوشحال پاکستان ہے تاہم آپریشن کے مکمل مقاصد کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔