• news

ایرانی اور بھارتی افواج آج آبنائے ہرمز میں مشترکہ مشقیں کرینگی

تہران (اے این این) بھارت اور ایران کی بحری افواج (آج) جمعہ کو آبنائے ہرمز میں ایک روزہ مشق کریں گی۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے مطابق مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ہوں گی۔ ان مشترکہ بحری مشقوں میں بھارت کے دو ڈسٹرائر گنگا ایف ٹوئنٹی ٹو اور تریکنڈ ایف اکیاون حصہ لیں گے۔ بھارتی بحری بیڑا ایرانی آبی حدود میں داخل چکا ہے اور آئندہ تین روز تک وہ ہمارا مہمان رہے گا اور واپس چلا جائے گا۔ بھارت کے دو ڈسٹرائر ایک ہیلی کاپٹر کے ہمراہ، ان مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیں گے جبکہ ایران کی طرف سے متعدد ڈسٹرائر ان مشقوں میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن