تربت سے اغوا 2 سرکاری ملازمین کی نعشیں مل گئیں، 3 کی تلاش جاری
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے تربت سے اغواء کئے گئے 5 سرکاری ملازمین میں سے 2 کی نعشیں مل گئیں۔ دونوں نعشوں کو سول ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تربت کے علاقے دشت سے اغواء کئے گئے محکمہ ایری گیشن اور مواصلات بلوچستان کے دو ملازمین کی نعشیں ملی ہیں۔ ترجمان لیویز کے مطابق دشت سے گزشتہ ہفتے پانچ افراد کو اغواء کیا گیا تھا تمام مغویوں کا تعلق محکمہ ایری گیشن اور مواصلات سے تھا جبکہ تین مغویوں کی تلاش جاری ہے۔