• news

ایف بی آر کی تجاویز بجٹ کا حصہ ہونگی‘ وزیر خزانہ نے منظوری دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ زراعت‘ پولٹری اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے متعلق تجویز کے جائزہ کے بعد ان کو بجٹ کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے۔بجٹ اقدامات میں زرعی سیکٹر میں گروتھ میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں بجٹ سے ایگزامشنز کے خاتمہ کے حوالے سے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن