کراچی : فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار زخمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) ملیر کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک شخص کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حیدری میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایم کیو ایم کا ہمدرد اور کارکن جاں بحق ہوا۔ عاصم یونٹ 93 کا کارکن تھا۔ علاوہ ازیں گزری اور اولڈ گولیمار میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہافراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کورنگی کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی کراچی کے ایک فلیٹ سے سب انسپکٹر کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔ سب انسپکٹر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں۔ معاملہ ذاتی نوعیت کا لگتا ہے۔