• news

اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کیلئے درخواست پر ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی۔ درخواست گزار محمد عزیز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود حکومت کی جانب سے ملک میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کر کے آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
جواب طلب

ای پیپر-دی نیشن