سپریم کورٹ نے 31 برس میں ایم بی بی ایس پاس نہ کرنے والے 51 سالہ طالب علم کی دوبارہ امتحان کیلئے اپیل خارج کر دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے 31سال میں بھی ایم بی بی ایس کا امتحان پاس نہ کرنے والے 51سالہ میڈیکل کے طالب علم کی دوبارہ امتحان دینے کے لئے دائر اپیل خارج کردی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ میڈیکل کالج اور پی ایم ڈی سی کے قوانین میں پانچ سال کی رعایت موجود ہے جبکہ طالب علم کو ایک سجیکٹ میں دس سال گزر چکے ہیں عدالت مذکورہ قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے اس سے زائد کی رعایت نہیں دے سکتی اگر ایسا کیا گیا تو یہ ایک مثال بن جائے گی اور درخواستوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوجائے گا عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے امتحان دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
دوبارہ امتحان