• news

چنیوٹ: خاتون نے پولیو ٹیم پر کتا چھوڑ دیا، ورکر زخمی

چنیوٹ (نامہ نگار) پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر پالتو کتا چھوڑ دیا گیا۔ ایک ورکر زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیو ٹیم نمبر 3 سرکل چناب نگر کے علاقہ جیسل کالونی میں پولیو کے قطرے پلانے کی غرض سے جب گورنمنٹ سکول کے قریب واقع حیات کے گھر کے باہر پہنچی تو خاتون خانہ نے پالتو کتے کو چھوڑ دیا۔ جس نے پولیو ٹیم ممبر اسلم کو کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ جب خاتون خانہ کو کتا باندھنے کیلئے کہا گیا تو اس نے پوری ٹیم کوسخت غیر اخلاقی القابات سے نوازا۔ پولیس اور اہل علاقہ کی مداخلت پر گھر کے سربراہ حیات نے پولیو ورکر اور پوری ٹیم سے معذرت کی اور بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز پولیو ورکر بابر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عبدالقدیر عرف شدو کے خلاف جعفر ایریا انچارج سنیٹری انسپکٹر یو سی 34 کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
پولیوٹیم/کتاچھوڑدیا

ای پیپر-دی نیشن