• news

ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کا آج آئی جی آفس جا کر استعفی دینے کا اعلان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے بحال ہونے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ عمران بابر جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف زیادتی سمیت 7 جھوٹے مقدمات درج کئے گئے سارے مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے۔ میری لڑائی کسی افسر سے نہیں سسٹم سے ہے۔ حق کی آواز بلند کرتا رہا لیکن کسی نے نہیں سنی۔ مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلا جائوں گا۔ آج صبح آئی جی آفس میں استعفی پیش کروں گا۔
عمران بابر

ای پیپر-دی نیشن