• news

اکائونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر رضا نے اپنے تبادلے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) اکائونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضا نے اپنے تبادلے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اکائونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضا نے طارق نسیم ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دراخواست دائر کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل نے اختیارات سے تجاوز کر کے میرا تبادلہ کیا۔ تعیناتی، تقرری اور تبادلے کا اختیار صرف وزیراعظم کے پاس ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آڈیٹر جنرل کی جانب سے کیے گئے تبادلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ ان کے پاس تبادلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن