• news

فراڈ کے الزام میں عبداللہ سٹی بہاولپور کا مالک گرفتار کر لیا : ترجمان نیب

اسلام آباد (نامہ نگار) ترجمان نیب کے مطابق گذشتہ روز ملزم رانا شاہد لطیف مالک عبداللہ سٹی بہاولپور کو گرفتار کرلیاگیا۔ احتساب عدالت نے ملزم رانا شاہد لطیف کو 15روزجسمانی ریمانڈ پر تفشیشی افسرکے حوالہ کر دیا۔ ملزم نے غیرقانونی رہائشی / سوسائٹی موضع ہوت والہ تحصیل و ضلع بہالپور عبداللہ سٹی کے نام سے بنائی اور لوگوں کی رقوم خرد برد کر لیں۔ ملزم کے توسط سے زیادہ تر احمد پور شرقیہ کے رہائشی لوگوں نے پلاٹس وغیرہ بک کروائے۔ موقع پر ملزم نے نہ تو سوسائٹی بنائی ہے اور نہ ہی لوگوں کی رقوم واپس کی۔

ای پیپر-دی نیشن