سانحہ منیٰ، سٹیل ملز، پی آئی اے کی نجکاری سمیت 5 درخواستیں سپریم کورٹ نے عدم پیروی پر خارج کر دیں
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سانحہ منیٰ میں بھگدڑ سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق درخواست سمیت محمود اختر نقوی کی طرف سے دائر چار درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیں، محمود اختر نقوی نے سانحہ منیٰ ، پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری نندی پور پلانٹ اور بھکھی پاور پلانٹ میں کرپشن و بے ضابطگیوں سے متعلق درخواستیں دائر کی کر رکھی تھیں، تمام درخواستوں کی سماعت جسٹس ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں کی۔