سی آئی اے اقبال ٹائون کی حراست میں پتوکی کا رہائشی ملزم ہلاک
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں سی آئی اے اقبال ٹائون پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک ہو گیا۔ ملزم طارق کو چند روز پہلے ڈکیتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزم پتوکی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل گلبرگ میں ڈکیتی کی ایک واردات میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو اللہ دتہ ہلاک ہو گیا تھا اور وہاں سے ملنے والی کار کی مدد سے ملزم کو پتوکی سے گرفتار کیا تھا۔