• news

واشنگٹن: اوباما کا کرایہ والا گھر اسلامی مرکز کے قریب ، اذان پورے علاقے میں سنائی دیتی ہے

واشنگٹن( آئی این پی ) امریکی صدر باراک اوباما اپنی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد آئندہ برس جنوری میں وہائٹ ہائوس میں منتقل ہو کر جس مکان میں سکونت اختیار کریں گے وہ مغربی دنیا کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامی مرکز سے زیادہ دور نہیں ۔ اوباما ، انکی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں جس گھر میں قیام کریں گے اسکا ماہانہ کرایہ 22 ہزار ڈالر ہے ۔ یہ پر تعیش گھر اسی علاقے میں واقع ’’مرکز اسلامی واشنگٹن‘‘ اور اسکی بڑی مسجد سے صرف 325 میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ فاصلہ 4 منٹوں میں طے کیا جا سکتا ہے ۔ مسجد کے مینار سے بلند ہونے والی اذان کی پکار اس پورے علاقے میں سنائی دیتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن