• news

وزیر اعظم کیخلاف پانامہ لیکس پر انکوائری ایک اور درخواست میں اٹارنی جنرل کی طلبی

لاہور( وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر ایک اور درخواست پر سماعت 8جون تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار حسن قیوم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم ، ان کی اہلیہ کلثوم نواز ، بیٹے حسن نواز ، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے ۔

ای پیپر-دی نیشن