• news

مودی کا نوازشریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار آصفہ بھٹو کی کامیاب سرجری کیلئے دعا مریم نواز نے شکریہ ادا کیا

اسلام آباد/ نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور انکی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اسکے علاوہ سابق صدر آصف زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ زرداری نے بھی وزیراعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کیلئے ٹوئیٹر پیغام میں دعا کی ہے جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادہ مریم نواز نے بھارتی وزیراعظم اور آصفہ کی طرف سے نیک خواہشات پر شکریہ کا جوابی ٹوئیٹ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن