مشیل اوباما اچانک پاکستانی سفیر کے گھر پہنچ گئیں پاکستان امریکہ تعلقات، تعلیمی شعبے میں امداد پر گفتگو
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) صدر باراک اوباما کی اہلیہ، امریکی خاتون اول مشیل اوباما اچانک پاکستانی سفیر کے گھر پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیل اوباما نے ملاقات میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی سے پاک امریکہ تعلقات پاکستان کے تعلیمی شعبے میں امریکی امداد پر بھی بات چیت کی۔