راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائیگا: چینی سفیر
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہوجائیگا، پاکستان اور چین افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل میں تعاون کر رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ذرائع ابلاغ کو مشترکہ انٹرویو میں کیا ۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے توانائی، انفراسٹرکچر اور گوادر پورٹ کی ترقی ممکن ہوگی۔ چینی سفیر نے کہا کہ شاہراہ قراقرم، لاہور کراچی موٹر وے اور فائبر کیبل کا رابطہ اہم منصوبے ہیں۔
چینی سفیر