پاکستان کے اندر ملا اختر منصور کی ہلاکت واضح پیغام، امریکہ دہشت گردوں کی محفوظ جنت برداشت نہیں کریگا سابق امریکی سفیر برائے افغانستان
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں سابق امریکی سفیر اور نان ریذیڈنٹ سینئر فیلو اٹلانٹک کونسل برائے سائوتھ ایشیا سینٹر جیمس کنگھم نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرڈرون حلے میں طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت سے یہ سگنل دیا گیا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کی کوئی بھی محفوظ جنت برداشت نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ پیغام کی ابتدا ہے کہ وہ پاکستان میں طالبان قیادت کی محفوظ جنت کی جانب سے مزید سٹرٹیجک خلیج برداشت نہیںکریگا۔ طالبان کو اس نتیجے پر پہنچنا ہو گا کہ عسکری قوت اور دہشت گردی سے وہ اپنی مرضی کے مطابق امارت قائم نہیں کر سکیں گے۔
سابق امریکی سفیر