• news

بلوچستان اور بلوچ قوم کو مشکلات نے گھیر لیا‘ بے معنی جنگ میں مارے جا رہے ہیں‘ حاصل بزنجو

پنجگور (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ بلوچستان اور بلوچ قوم کو چاروں طرف سے مشکلات نے گھیر لیا ہے۔ بلوچ برادر کشی اور بے معنی جنگ میں مارے جارہے ہیں۔ نیشنل پارٹی نے شروع ہی میں کہا تھا کہ بلوچستان اوربلوچ قوم کے نام پر جس مشکل جنگ کا بعض لوگوں نے چنائو کیا ہے وہ درست راستہ نہیں۔ آج اس بے معنی جنگ کے اثرات بلوچستان اور بلوچ قوم بھگت رہی ہے۔ پاکستان کو گالی دینے سے بلوچستان کے حقوق حاصل نہیںلئے جا سکتے۔ بلوچستان کے عوام نے نیشنل پارٹی پر اعتماد کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں لے آیا تو دعویٰ سے کہتا ہوںکہ بلوچستان سے بے روزگاری ناخواندگی اور محرومیت کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہاور میر حاصل خان بزنجو نے پنجگور آمد پر پنجگور کے معروف شخصیات اور بی این پی (عوامی) پنجگور کے اہم رہنمائوں حاجی حبیب بلوچ‘ حاجی محمد اکرام سنجرانی‘ حفیظ اللہ بلوچ‘ محمد آصف بلوچ‘ جمعدار عبدین بلوچ کی اپنے سینکڑوں عزیز واقارب دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شمولیتی تقریب میں نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل‘ نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔ اس سے قبل پنجگور کی معروف اہم شخصیات اوربی این پی (عوامی) پنجگور کے رہنمائوں حاجی حبیب اللہ بلوچ‘ حاجی محمد اکرم سنجرانی‘ حفیظ اللہ‘ محمدآصف اور جمعدار عبدین نے سینکڑوں رشتہ داروں عزیزو اقارب اور ساتھیوں کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
حاصل بزنجو

ای پیپر-دی نیشن