• news

ولی محمد کی دوسری بیوی، بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے میں مددگار نادرا اہلکار گرفتار

اسلام آباد (نیٹ نیوز+آئی این پی) ولی محمد کی دوسری بیوی اور بچوں کو پاکستان شہریت دلانے کی کوشش کرنے والا نادرا کا اہلکار بھی کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم رفعت اقبال نادرا کراچی میں تعینات تھا اور وہ نوشکی حملے کے فوری بعد روپوش ہوگیا تھا۔ اسکا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حکم پرایف آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون لیویز اور نادرا کے دو اہلکار گرفتار کئے۔ ولی محمد کے شناختی کارڈ کی حصول میں معاون بننے والے نادرا و دیگر اہلکاروں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایف آئی اے نے کوئٹہ نے کاروائی کرتے ہوئے ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون بننے والے لیویز اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا جس نے سال 2001ء میں ولی محمد کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی تھی۔ ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن