بھارتی دباؤ، طاقت کے توازن کیلئے ایٹمی تجربہ ضروری تھا: ڈاکٹر ثمر مبارک مند
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربہ پاکستان کیلئے بہت ضروری تھا۔ بھارت کی جانب سے شدید دباؤ تھا، طاقت کا توازن ضروری تھا۔ یوم تکبیر کے حوالے سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پاکستان ایٹمی تجربہ نہ کرتا تو نیوکلیئر پاور کی اہمیت نہ ملتی ایٹمی طاقت ظاہر نہ کرتے تو اتنی عزت نہ ملتی ایٹمی قوت بننے کے بعد دنیا نے ہمیں اچھی طرح سمجھ لیا ہے۔