• news

ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بگڑ گئی‘ 17 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (وقائع نگار) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی ہے۔ دوران سماعت کیس کے ایک ملزم زاہد بختیار کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق جے جے ویل ایل ریفرنس کی سماعت ہفتہ کو احتساب عدالت میں ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن