• news

کرپشن کی بنیاد ضیاء نے رکھی، پاکستان کو پنجاب تک محدود رکھنے کے نتائج خطرناک ہونگے: نسیم ولی

شیر گڑھ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی( ولی) کے مرکزی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پنجاب تک محدود کرنے کے نتائج خطرناک ہونگے، پنجاب حکومت نے ابھی تک کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کی، اندورنی پالیسیاں پنجاب کے تابع اور خارجہ پالیسیاں امریکی مفاد کیلئے بنائی جاتی ہیں، کرپشن کی بنیاد ضیاء الحق نے جماعت اسلامی کے ذریعے افغان جہاد اور غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے رکھی تھی، پانامہ لیکس کی رپورٹ سے پہلے حمود الرحمان کمشن، سرے محل، ایبٹ آباد کمشن اور دیگر کمشنوں کی رپورٹ منظر عام پر لاکر حقائق سے قوم کو باخبر رکھا جائے، وہ کالو میں شمولیتی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ باچہ خان، ولی خان کے فلسفہ سیاست کو پروان چڑھا کر پختون قوم ترقی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا بدعنوانی اور امن کی صورتحال کے جائے جدید پاکستانی مفاداتی پالیسیان بنانا ہوگی، جس سے خود بخود حالات درست ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن