• news

پاکستان بھارت کے تعلقات جلد پٹڑی پر آجائیں گے: بھارتی ہائی کمشنر

لاہور (دی نیشن رپورٹ) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے لاہور کے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان بھارت تعلقات کے فروغ کیلئے سیاستدانوں اور بزنس مینوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کے بعد مقامی تاجروں سے ملاقات کی۔ حنا ربانی کھر سے ملاقات میں پاکستان بھارت تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں پر بات کی۔ حنا ربانی کھر نے انہیں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ تاجروں سے ملاقات میں بمباوالے نے دوطرفہ تجارت اور دیگر امور پر بات کی۔ انہوںنے ایک سنیئر صحافی کے ڈنر میں شرکت کی، انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جلد صحیح پٹڑی پر آجائیں گے۔ حنا ربانی کھر سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات کی بہتری پر بات کی۔ تھائی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا وزیراعظم مودی سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے نومبر میں پاکستان آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن