• news

اسلام میں میوزک نہیں گانا حرام ہے: امام مسجد قبا

جدہ (نیٹ نیوز) مدینہ منورہ میں ’’مسجد قبا‘‘ کے امام شیخ صالح المفامسی نے کہا ہے میوزک حرام نہیں تاہم گانا حرام ہے۔ ایم بی سی ٹی وی چینل کے شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پسند کریں یا نہ کریں میری رائے میں قوم کوماڈرنائزیشن کی ضرورت ہے۔ المفامسی نے کہا اس مسئلہ پر ہونیوالی تنقید کا جواب دینا میرے لئے ضروری نہیں۔ قرآن میں جس کا ذکرکیا گیا ہے وہ گانا ہے میوزک نہیں۔ میوزک آلات میں کوئی بات چیت نہیں۔ انہوں نے کہا آج کل گانے کے دوران مرد اور عورت اکٹھے ہوتے ہیں، جو ممنوع ہے۔ مجھ سے موبائل فون میں میوزک کے بارے میں پوچھا گیا تھا جسے میں نے حرام قرار نہیں دیا تھا۔
امام مسجد قبا

ای پیپر-دی نیشن