جامعہ نعیمیہ کا طالب علم عامر قریشی ایرفورٹ یونیورسٹی جرمنی کے 15روزہ سمر کیمپ کیلئے منتخب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ہونہار طالب علم عامر حسین قریشی کوڈیپارٹمنٹ آف مسلم کلچرل وتاریخ ایرفورٹ یونیورسٹی جرمنی کے سلیکشن بورڈ نے رواں سال سمرکیمپ کے لئے منتخب کرلیا ہے۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ نے بتایا کہ جرمن ادارے کی طرف سے جاری کنفرمیشن لیٹرکے مطابق طالب علم عامر حسین قریشی 15 روزہ سمرکیمپ کے دوران تعلیمی وتربیتی ورکشاپ بعنوان ’’تاریخ کے سوالات‘‘ پر ہونے والی نشستوں میںشرکت کریں گے۔ یاد رہے عامر حسین قریشی دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے شعبہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے امن وتحقیق میں الشہادۃ الخاصہ کے طالب علم ہیں۔ جبکہ امسال پنجاب یونیورسٹی میں گریجویشن کا امتحان دے چکے ہیں۔
طالب علم/ منتخب