• news

تحریک انصاف نے کرپشن مٹائو پاکستان بچائو مہم کا دوسرا مرحلہ پرسوں کراچی سے شروع ہونے کا اعلان کردیا

حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن مٹائو پاکستان بچائو مہم کا دوسرا مرحلہ پرسوں یکم جون کو کراچی سے شروع کرنے اور 2 جون کو حیدرآباد میں جلسہ عام کا اعلان کیا ہے۔ جس سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے گزشتہ روز حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ پانامہ لیک کا پیسہ صرف لاہور اور اسلام کا پیسہ نہیں ہے بلکہ اس کرپشن میں مالک کو 56 فیصد ٹیکس دینے والے صوبے سندھ کے عوام کا پیسہ بھی شامل ہے۔
تحریک انصاف/ اعلان

ای پیپر-دی نیشن