• news

گوجرانوالہ: 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے امام مسجد کی نعش منڈی بہاء الدین سے برآمد‘ فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوندلانوالہ سے دو روز قبل لاپتہ ہونیوالے امام مسجد کی نعش منڈی بہاء الدین سے برآمد ہوئی۔ ملزموں نے مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ دو روز قبل نواحی علاقہ گوندلانوالہ کا قاری لطیف لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے قاری لطیف کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
نعش برآمد

ای پیپر-دی نیشن