65 ممالک میں 8335پاکستانی قیدی‘ وفاقی محتسب نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی محتسب کے سینئر مشیر حافظ احسان عامر نے غیرملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی قانونی معاونت کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر پاکستانی قیدیوں تک قونصلر رسائی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خط کے متن میں کہا ہے کہ 65 ممالک میں 8335 پاکستانی زیر حراست ہیں، پاکستانی قیدیوں کا معاملہ حل کرنا قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ وزارت خارجہ معاملے کے حوالے سینئر افسرکو فوکل پرسن تعینات کرے، بیرون ممالک زیرحراست پاکستانیوں تک قونصلر رسائی کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ بیرون ممالک قید پاکستانیوں کے معاملے کی سماعت 31 مئی کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ہوگی، جس کے لئے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا گیا ہے۔
وفاقی محتسب