ڈرون حملے جاری رکھنے کی امریکی دھمکیاں پاکستانی قوم کو قبول نہیں: حافظ سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کی دھمکیاںپاکستانی قوم قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ڈرون حملوں پر وزارت خارجہ کا رسمی احتجاج کافی نہیں۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب اوربعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان کے ایٹم بم ختم کروں گا اور مدد انڈیا سے لوں گا۔ ہم پاکستان میں تمام جماعتوں کو اکٹھاکر کے تحریک چلائیں گے اور غیرت کا سبق پڑھائیں گے۔ سلالہ چیک پوسٹ پر جب امریکیوں نے پاک فوج پر حملہ کیا تھا تب ہم نکلے تھے اب بھی تحریک چلائیں گے۔ نوشکی میں ڈرون حملے کے بعد پاکستان نے جب امریکی سفیر کو بلاکر احتجاج کیا تواوباما نے بیان دیا کہ ہم جب چاہیں گے پاکستان میں ڈرون حملے کریں گے۔ اوباما کی دھمکی سے حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔حکومت کو اس بات کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے تا کہ دنیا کو پتہ چلے پاکستانی غیرتمند قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ افغانستان میں اسکی شکست کا ذمہ دار پاکستان ہے ۔امریکہ اپنے دوست ممالک کے ہمراہ جو منصوبے لے کر آیا تھا وہ خاک میں مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک میں تیزی آرہی ہے۔ بھارتی فوج کے مظام کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتے۔ کل بھوشن سمیت کراچی، بلوچستان سے سینکڑوں را کے ایجنٹ گرفتار ہو چکے ہیں لیکن حکومت خاموش ہے، خاموشی مسئلے کا حل نہیں۔
حافظ سعید