• news

پنجاب: خلع لینے والی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

لاہور (سید شعیب الدین سے) پنجاب میں خلع لینے والی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 2012ء میں پنجاب میں 61806 جوڑوں کے درمیان طلاق اور خلع ہوئی جبکہ 2015ء میں یہ تعداد 13137 کے اضافے سے بڑھ کر 74943 ہوگئی۔ حکومت پنجاب کے ریکارڈز کے مطابق خلع لینے والی خواتین کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 2012ء میں صوبے میں خلع لینے والی خواتین کی تعداد 13299 تھی جو 2013ء میں 944 خلع لینے والی خواتین کے اضافے سے بڑھ کر 14243 ہوگئی۔ 2014ء میں خلع لینے والی خواتین کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوا اور خلع لینے والی 2699 خواتین کے اضافے سے یہ تعداد 16942 ہوگئی۔ 2015ء میں ضلع لینے والی خواتین کی تعداد 1951 تھی اسی طرح 2015ء میں 18901 خواتین نے اپنے شوہروں سے خلع لی اور یوں 3 برسوں میں 5602 خواتین نے شوہروں سے خلع حاصل کی۔ مردوں کی طرف سے دی گئی طلاق یا باہمی رضا مندی سے ہونیوالی طلاقوں کی تعداد 2012ء میں 48507 تھی جو 2013ء میں 4174 طلاقون کے اضافے سے 52681 تک پہنچ گئی۔ 2014ء میں صوبے میں طلاق کی شرح میں کمی ہوئی اور اس سال 2694 طلاق رجسٹرڈ ہوئیں اور کل تعداد 55375 ہوگئی۔ اس طرح 2015 میں طلاقیں بڑھ کر 56042 ہوگئیں۔
خلع

ای پیپر-دی نیشن