• news

امریکہ: چڑیا گھر میں بچے کی جان بچانے کیلئے حکام نے نایاب نسل کے گوریلے کو مار دیا

نیویارک (این این آئی)امریکہ کے شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں ایک بچے کو بچانے کے لیے حکام نے نایاب ہوتی نسل کے گوریلا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مذکورہ چار سالہ بچہ تمام رکاوٹیں عبور کرتا ہوا گوریلا کے پنچرے اور لوگوں کے دیکھنے کی جگہ کے درمیان بنی ایک خندق میں جا گرا۔ گوریلا نے خندق میں بچے کو پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے 17 سالہ 400 پاؤنڈ وزنی گوریلا کو گولی مارنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ بچے کی جان کو خطرہ تھا۔ چڑیا گھر نے اس واقعے کے بعد گوریلا کے لیے قائم جگہ کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
امریکہ / گوریلا

ای پیپر-دی نیشن