تحریک انصاف کا رمضان سے قبل مرکز اور صوبوں میں پارٹی انتخابات تک عبوری سیٹ اپ مکمل کرنیکا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف نے رمضان المبارک سے قبل مرکز اور صوبوں میں پارٹی انتخابات تک کیلئے عبوری سیٹ اپ مکمل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے‘ پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری محمد سرور ‘سندھ کیلئے عارف علوی ‘بلوچستان کیلئے یار محمد رند ‘کے پی کے کیلئے شاہ فرمان ‘مر کزی سیکرٹری جنرل کیلئے جہانگیر خان ترین ‘وائس چیئرمین کیلئے شاہ محمودقریشی فیورٹ ہیں تاہم حتمی فیصلہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان آجکل پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف / سیٹ اپ