محنت اور توجہ سے پی آئی اے کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے : احمد سعید
لاہور(خبر نگار)پی آئی اے کے سابقہ چیئر مین چوہدری احمد سعید نے پی آئی اے کیبن کریو کیلئے 80 لاکھ روپے کے یونیفارم شوز مفت دینے کا اعلان کر دیا۔ سیکریٹری ایوی ایشن محمد عرفان الٰہی نے چوہدری احمد سعید کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر چوہدری احمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات پر توجہ دے کر قومی ایئر لائن کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں حکومت یا پی آئی اے انتظامیہ کو ان کی جہاں پر ضرورت ہوگی وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔