• news

رمضان پیکج کے تحت اشیاء پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی: بلال یاسین

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے رمضان پیکج کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اس پیکج کے تحت 5 ارب روپے کی سبسڈی سے لوگوں کو اشیائے خوردنی رمضان المبارک کے دوران ارزاں نرخوں پر مہیا کی جائیں گی۔اس سلسلہ میں رمضان بازاروں کا باقاعدہ انعقاد 3 جون سے کیا جارہا ہے۔یہ بات صوبائی وزیر خوراک وچیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یٰسین نے آج اپنے انتخابی حلقہ کے دفتر میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر بلال یٰسین نے اجلاس کو بتایا کہ اسی طرح مستحق افراد کا روزہ کھلوانے کے لئے 2 ہزار مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن