پورٹ قاسم پر دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا ٹھیکہ رواں ماہ منظور کر لیا جائے گا: شاہد خاقان عباسی
لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر دوسرا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرنے کا ٹھیکہ رواں ماہ منظور کر لیا جائے گا ۔ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کے لئے دو پارٹیوں سے بولیاں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک کمپنی کو منتخب کیا جا چکا ہے جس کا حتمی اعلان رواں ماہ کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے اعشاریہ 417 سینٹس فی ایم ایم سی ایف کے حساب سے ایل این جی پراسیس کرنے کی پیشکش کی ہے، پلانٹ مکمل ہونے کے بعد یومیہ 600 ایم ایم سی ایف درآمدی ایل این جی پراسیس کرے گا۔