ان ہائوس تبدیلی کی افواہ: سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا،100 انڈیکس5 بالائی حدود سے گر گیا
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندے پر 100 انڈیکس 459.57 پوائنٹس کمی پر36600‘ 36500‘ 36400‘ 36300‘ 36200 کی 5بالائی حدود سے گرکر 36234.69کی نچلی سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 75ارب 48کروڑ روپے کی زائد کمی رہی۔ اسلام آباد میں فوجی سیمنٹ فیکٹری کے جل جانے‘ وفاق میں ان ہائوس تبدیلی کی افواہ‘ غیرملکی سرمایہ کا انخلا اورکئی گردشی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے محتاط ہوکر بیشتر حصص اونے پونے فروخت کرکے اپنے سرمایہ کے حصول میں سرگرم رہے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 380 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 99کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘263کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 18کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا قیمتوں کے اتار چڑھائو کے باعث ٹی آر جی پاک 1.63 روپے کمی پر35.81 روپے‘ پاک انٹرنیشنل بلک 1.39 روپے کمی پر30.61 روپے‘ سوئی ناردرن گیس 90پیسے کمی پر36.36 روپے‘ جہانگیر صدیقی 82پیسے کمی پر20.68 روپے بائکو پٹرولیم 68پیسے کمی پر22.27 روپے جبکہ کوہ نور سپننگ 66 پیسے اضافہ پر6.28روپے رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 74کھرب 66 ارب 48کروڑ 35لاکھ 28ہزار980 روپے کی کمی پر73کھرب 91 ارب ایک لاکھ 89ہزار816 روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 54لاکھ 62 ہزار280 حصص زائد رہی اور مجموعی سودوں میں 20کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار120 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ رہا۔ مارکیٹ میں فلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت میں اضافہ رہا جس سے اس کی حصص کی قیمت 80.60 روپے اضافہ پر 1693.70 روپے اور سیمنز پاکستان کے حصص کی قیمت 40.00روپے اضافہ پر909.99روپے جبکہ کولگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت میں کمی رہی جس سے اس کی حصص کی قیمت 45.00 روپے کمی پر 1480.00روپے اور فیروز سنز لیبارٹریز کے حصص کی قیمت 35.94 روپے کمی پر 960.63 روپے ہوگئی۔