پارلیمنٹ ، پی ٹی وی حملہ کیس: عمران اور طاہر القادری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(نامہ نگار ) پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی، عدالت نے عمران خان، طاہرالقادری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان کو بھی حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ عدالت میں پیش نہ ہونیوالے ملزمان کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے، انسداددہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کیس کی سماعت کی۔