• news

ملتان: لاہور سے آئی 2 رکنی کمیٹی کے روبرو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ اور ینگ نرسز کے بیانات کوکب ناہید سے آج بھی انکوائری ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر لاہور سے آئی 2 رکنی کمیٹی نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ کوکب ناہید کے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ گزشتہ روز کوکب ناہید اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی رہنماؤں کے بیانات قلمبند کئے گئے کوکب ناہید سے آج بھی انکوائری کی جائے گی۔ کمیٹی میں ایم ایس لاہور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور ڈاکٹر زاہد اور چیف سپرنٹنڈنٹ نرسنگ سروسز ہسپتال لاہور میڈم ثمینہ شامل ہیں۔ آج دوسرے روز انکوائری کرنے کے بعد کل بدھ کے روز کمیٹی رپورٹ مرتب کر کے سیکرٹری ہیلتھ کو پیش کرے گی۔
بیانات قلمبند

ای پیپر-دی نیشن