• news

پنجاب حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے : سعدیہ سہیل رانا

لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے تعلیم اور صحت کے معاملے میں نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت ان دونوں شعبوں میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ تحریک انصاف نے کے پی کے میں مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت بنیادی ترجیحات میں شامل کیا ہے جبکہ مسلم لیگ کی حکومت نے بجٹ کا چوتھا حصہ سڑکوں پر مختص کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن