فاسٹ بائولر شمیندا ارنگا کا ایکشن مشکوک نکلا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شمیندا ایرنگا کا باؤلنگ ایکشن انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچ انتظامیہ کی جانب سے سری لنکن ٹیم انتظامیہ کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں 29 سالہ فاسٹ باؤلر کے ایکشن کے قانونی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔شمیندا ایرنگا کو آئی سی سی نے ہدایت کی ہے کہ ضوابط کے مطابق دو ہفتوں کے اندر اپنے ایکشن کا ٹیسٹ کروائیں تاہم وہ اس دوران جب تک ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آتی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی باولنگ جاری رکھ سکیں گے۔