• news

شام میں ہسپتال‘ مسجد پر روسی بمباری سے 60 افراد ہلاک‘ 200 زخمی ہو گئے :ترکی

انقرہ+تہران (رائٹرز+آن لائن) ترکی نے کہا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں روس کے لڑاکا طیاروں کی ہسپتال اور مسجد پر بمباری کے سبب 60 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے۔ترجمان وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا عالمی برادری روس اور شامی حکومت کے جرائم کافوری نوٹس لے۔ مانیٹرنگ گروپ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ادلب القاعدہ کے ذیلی گروپ انقرہ فرنٹ کے زیر کنٹرول ہے۔ ایران نے ایک بار پھر زور دیکر کہا ہے کہ وہ شام کے شمالی شہر حلب کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے تک فوجی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیردفاع حسن دھقان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مزاحمتی قوتوں کا مرکزی ہدف دہشت گردوں کے زیرکنٹرول علاقے ہیں، شام اور عراق میں اپنے عسکری مشیران بھجواتے رہیں گے، معاون وزارت خارجہ حسین امیر نے کہا ہم شام و عراق میں دہشت گردی کیخلاف اپنے حامیوں کی مدد نہ کرتے تو مغربی ایشیا کا کوئی خطہ محفوظ نہ رہتا۔
شام/ترکی

ای پیپر-دی نیشن