ملتان: زہریلا کھانا کھانے سے 6افرادکی حالت غیر،3کی تشویشناک
ملتان (آئی این پی) ملتان میں زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ زیریلا کھانے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حسن آبادکے گھر میں رات کے کھانے کیلئے چاول پکائے گئے تھے۔ اس دوران اس میں چھپکلی گر گئی جس سے کھانا زہریلا ہوگیا لیکن اہلخانہ کو اس کی خبر نہیں تھی۔ زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔ تمام افراد کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چھ میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
زہریلا کھانا